معروف ٹک ٹاک اسٹار امشا رحمان کی نازیبا ویڈیوز کس نے لیک کیں؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ دنوں پاکستانی سوشل میڈیا اسٹارز کی غیر اخلاقی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں، جن میں مناہل ملک، امشا رحمان اور متھیرا بھی شامل ہیں۔ کئی اسٹارز نے نجی ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو غیر فعال کر دیا تھا۔
اب معروف پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار امشا رحمان کا غیر اخلاقی ویڈیوز لیک ہونے پر ردعمل سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ ان کی یہ ویڈیوز کس نے لیک کیں اور ملزم کیسے گرفتار ہوئے؟
ویڈیوز پر ردعمل دیتے ہوئے امشا رحمان نے کہا کہ انہوں نے اپنی نازیبا ویڈیوز دیکھیں تو ان کی زندگی تو جیسے ختم ہی ہو گئی، وہ یونیورسٹی نہیں جا سکتی تھیں اور لوگوں کا سامنا نہیں کر سکتی تھیں۔
امشا نے کہا کہ ان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ ویڈیو پوسٹ کرنے والے بھول جاتے ہیں کہ جس کی ویڈیوز لیک کی جا رہی ہیں اس کی زندگی کس مشکل میں پڑ سکتی ہے۔
ٹک ٹاک اسٹار نے مزید کہا کہ جب ان کی نازیبا ویڈیوز لیک ہوئیں تو وہ اپنے ٹک ٹاک پر ویڈیو اپلوڈ کر کے اس پر ردعمل دے سکتی تھیں لیکن انہوں نے ایسا کرنے کے بجائے ایف آئی اے سے رجوع کیا۔ جنہوں نے ملزم کو پکڑ لیا جو اب حراست میں ہے۔
امشا رحمان کی ویڈیوز لیک کرنے والے شخص کا نام عبدالعزیز ہے جس کا تعلق گوجرانوالہ سے بتایا جا رہا ہے جس کا کہنا ہے کہ اس نے امشا کی صرف میم لیک کی تھی ویڈیو لیک نہیں کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *