اداکارہ حرا مانی کی پرائیویٹ ویڈیو سوشل میڈیا پر لیک

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہیں، سوشل میڈیا پر ان کی ویڈیو زیرگردش ہے جس پر مداحوں کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے۔
حرا مانی، جن کا اصل نام حرا سلمان ہے، 27 فروری 1988 کو پیدا ہوئیں۔ وہ پاکستان کی معروف ٹی وی اداکارہ اور میزبان ہیں۔ انہوں نے متعدد مشہور ڈراموں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا، جن میں جب وی ویڈ، پریت نہ کریو کوئی، سن یارا، یقین کا سفر، دوبول اور کشف جیسے ہٹ ڈرامے شامل ہیں۔
حرا مانی کی مبینہ ویڈیو لیک ہونے کے بعد انٹرنیٹ پر طوفان برپا ہو گیا ہے۔ جہاں کچھ لوگ ان کی حمایت میں کھڑے ہیں اور اس ویڈیو کو ان کی ذاتی زندگی میں مداخلت قرار دے رہے ہیں، وہیں کچھ ناقدین ان کے لباس اور طرزِ زندگی پر تنقید کر رہے ہیں۔
یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ کسی مشہور شخصیت کی نجی زندگی سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بنی ہو۔ ماضی میں بھی کئی پاکستانی اور بین الاقوامی اداکاراؤں کو ایسی ہی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
تاحال حرا مانی کی جانب سے اس معاملے پر کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا تاہم ان کے مداح ان سے وضاحت کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ کچھ قریبی ذرائع کے مطابق، اداکارہ اس وقت صورتحال کا جائزہ لے رہی ہیں اور مناسب وقت پر ردعمل دیں گی۔