ابوظبی کے ولی عہد وزرا و کاروباری شخصیات کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ابوظبی کے ولی عہد شہزادہ شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان پاکستان پہنچ گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ان کے طیارے نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کیا، ان کے ہمراہ ابوظبی کے وزرا، دیگر اعلیٰ حکام اور کاروباری شخصیات بھی پاکستان پہنچی ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مملکت آٓصف علی زرداری سمیت دیگر اعلیٰ شخصیات نے ان کا استقبال کیا۔

ولی عہد اور ان کا وفد ایئرپورٹ سے وزیراعظم ہاؤس کے لیے روانہ ہوگئے جہاں وہ ملاقاتوں میں باہمی تجارت میں اضافے سمیت پاکستان میں سرمایہ کاری کے امور پر بات کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *