بھارت کی جانب سے پاکستان کے 6 مقامات پر حملے کیے گئے، ترجمان پاک فوج


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی جانب سے پاکستان کے 6 مقامات پر حملے کیے گئے تفصيلات كے مطابق ترجمان پاك فوج نے كها كه احمد پور شرقیہ میں مسجد سبحان کو نشانہ بنایا گیا، جس میں 5 شہری شہید، 31 زخمی ہوئے، مظفرآباد میں مسجد بلال پر حملہ کیا گیا، جس میں ایک بچی زخمی ہوئی،شکرگڑھ میں ایک ڈسپنسری کو نقصان ہوا،مریدکے میں مسجد کو شہید کیا گیا، جس میں 1 شہری شہید، ایک زخمی ہوا، ترجمان پاک فوج نے كها كه کوٹلی میں ایک مسجد کو شہید کیا گیا، جس میں 2 شہری شہید، 2 زخمی ہوئے،سیالکوٹ کے ایک گاوں لوہاراں میں حملہ کیا گیا، جہاں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

WhatsApp
Get Alert