پشین بلوچستان، 750 کلو منشیات کی بندر بانٹ، ا لیویز اہلکار معطل
لیویز اہلکاروں اور سابق اسسٹنٹ کمشنر نے مال کو آپس میں تقسیم کیا

پشین (قدرت روزنامہ)سرخاب کے قریب لیویز کی کارروائی میں 750 کلوگرام افیون برآمد ہونے کے بعد مبینہ طور پر منشیات کی بندر بانٹ کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق لیویز اہلکاروں اور سابق اسسٹنٹ کمشنر نے مال کو آپس میں تقسیم کیا،
جب کہ ایس ایچ او نے صرف 80 کلوگرام پر پرچہ چاک کیا۔ڈی جی لیویز کا سخت ایکشن، کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر چار اہلکار معطلڈی جی لیویز نے فرائض میں غفلت، مبینہ کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر سخت کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او، دو محرر اور ایک سپاہی کو معطل کر دیا۔ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
