کوئٹہ: دودھ 20 روپے مہنگا

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)ملک میں دودھ کی قیمت بے لگام ہونے لگی، کوئٹہ میں ڈیری فارمرز نے دودھ اچانک 20 روپے فی لٹر مہنگا کر دیا . ڈیری فارمرز کا کہنا ہے کہ جانوروں کے چارے اور اجناس کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے .

کوئٹہ کے ڈیری فارمرز کی جانب سے 20 روپے کے اضافے کے بعد 1 لیٹر دودھ 140 روپے میں فروخت کرنے کا اعلان کیا گیا ہے . دوسری جانب کوئٹہ کی ضلعی انتظامیہ نے تنبیہ کی ہے کہ سرکاری نرخ کی خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے گی . اُدھر کراچی میں بھی دودھ کی قیمتیں آسمان پر پہنچ چکی ہیں جہاں 140 روپے فی لٹر میں دودھ کی فروخت جاری ہے . کمشنر کراچی کی جانب سے ریٹ لسٹ میں دودھ کی فی لٹر قیمت بدستور 94 روپے پر برقرار ہے . کراچی بھر میں دودھ فروشوں کی من مانیاں جاری ہیں اور وہ کھلے عام دودھ 140 روپے لٹر فروخ کر رہے ہیں . شہرِ قائد کے عوام بڑھتی قیمتوں کا کمشنر کی جانب سے نوٹس نہ لینے پر نالاں ہیں . . .

متعلقہ خبریں