اٹلس ہونڈا نے پاکستان میں اب تک کی سب سے زیادہ ماہانہ موٹر سائیکل کی فروخت کا نیا ریکارڈ بنادیا

لاہور(قدرت روزنامہ)اٹلس ہونڈا نے اکتوبر کے مہینے میں پاکستان میں اب تک کی سب سے زیادہ ماہانہ موٹر سائیکل کی فروخت کا نیا ریکارڈ بنادیا ہے . اٹلس ہونڈا کے اکتوبر 2021 میں 1 لاکھ 25 ہزار 31یونٹس فروخت ہوئے .

اعداد و شمار کے مطابق ستمبر میں تقریباً 1 لاکھ 10 ہزار موٹر سائیکلیں فروخت ہوئیں . کمپنی کی موٹرسائیکلوں کی فروخت میں 2020 کے دوران تیزی سے کمی ریکارڈ کی گئی تھی کیونکہ اپریل اور مئی میں فروخت تقریباً نہ ہونے کے برابر تھی جس کی بڑی وجہ کرونا وائرس کے باعث لاک ڈائون تھا . اٹلس ہونڈا نے 3 نومبر کو 7 ویں بار اپنی موٹرسائیکلوں کی قیمت میں 6ہزار 500 روپے تک کا اضافہ کیا . . .

متعلقہ خبریں