تیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا، ماں بیٹی جاں بحق، باپ بیٹا زخمی


شیخوپورہ (قدرت روزنامہ)شیخوپورہ میں لاہور روڈ پر تیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا، حادثے میں ماں بیٹی جاں بحق، جب کہ باپ اور بیٹا زخمی ہوگئے۔ تفصیل کے مطابق شیخوپورہ میں افسوس ناک حادثہ پیش آیا ہے،
جہاں لاہور روڈ پر قلعہ ستار شاہ کے قریب ڈمپر نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا، حادثے کے نتیجے میں ماں اور اس کی بیٹی جان کی بازی ہار گئے، جب کہ باپ اور بیٹا زخمی ہوگئے۔مرنے والوں میں 30 سالہ شازیہ اور 9 سالہ ثنا شامل ہیں، جو حادثے کے بعد موقع پر ہی دم توڑ گئیں، ریسکیو 1122 نے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی

WhatsApp
Get Alert