آپ نوازشریف کو عدالت میں پیشی کا مشورہ نہیں دیں گے ؟ عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافی کے سوال پر آصف زرداری نے کیا جواب دیا ؟ جانئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ہائی کورٹ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کی نیویارک اپارٹمنٹ تحقیقات کے معاملے میں ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست منظور کرلی ہے اور قومی احتساب بیورو (نیب) کو سابق صدر کی گرفتاری سے روک دیا ہے . تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے صحافیوں سے احاطہ عدالت میں غیر رسمی گفتگو بھی کی جس دوران صحافی نے ان سے سوال کیا کہ ” آپ بیمار ہو کر بھی عدالت آئے ، میاں نوازشریف کو عدالت میں پیشی کا مشورہ نہیں دیں گے ؟ “ آصف زرداری نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ” کسی کو مشورہ نہیں دیں گے ، آنا چاہیں تو بسم اللہ ورگرنہ ان کی مرضی ہے .

“ صحافی نے ایک اور سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ میاں صاحب کو بیرون ملک جانے کی اجازت لیکن آپ کو بیماری کے باوجود بھی پیشی کا حکم ؟ سابق صدر نے کہا کہ میاں صاحب کے اور میرے ڈومیسائل میں فرق آپ کو نظر نہیں آتا ہے . . .

متعلقہ خبریں