آئندہ بجٹ سرپلس ہوگا، پہلی بار ترقیاتی فنڈز کا نوے فیصد بروقت استعمال ممکن ہوا، وزیراعلیٰ بلوچستان


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کا آئندہ مالی سال کا بجٹ سرپلس ہوگا، تاریخ میں پہلی بار ترقیاتی فنڈز کا نوے فیصد بروقت استعمال ممکن ہوا،وزایراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی کی صحافیوں سے بات چیت۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ اسمبلی کی پرانی عمارت ضروریات پوری کرنے کے قابل نہیں رہی تھی پارلیمنٹ کی نئی عمارت وفاقی حکومت کی جانب سے تعمیر کی جائے گی اسمبلی کی نئی عمارت بلوچستان کے ثقافتی رنگ اور روایات کی عکاس ہوگی۔یہ بات انہوں نے بدھ کو یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ میرسرفراز بگٹی نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار ترقیاتی فنڈز کا نوے فیصد بروقت استعمال ممکن ہوا،آئندہ بجٹ میں نوجوانوں کو ترجیح دی جائے گی نئے بجٹ میں روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کیے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ آئندہ بجٹ سرپلس بجٹ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہیںامن بحال ہورہا ہے آج بلوچستان میں ہر جگہ شاہراہیں کھلی ہیں۔

WhatsApp
Get Alert