ملک بھر میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیا ت کے مطابق جمعرات کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور سردرہے گا . تاہم شمال مشرقی اور جنوبی پنجاب میں بعض مقاما ت پر صبح کے اوقات میں دھند پڑھنے کا امکان .

اسلام آباد میں موسم سرد اور جزوی ابرآلود رہے گا . کشمیر میں موسم سرد اور جزوی ابرآلود رہے گا . گلگت بلتستان میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان . صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اورسردرہے گا . بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چترال ، دیر ، سوات اور کوہستان میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان . صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا . تاہم صبح کے اوقات میں سکھراور گردونواح میں ہلکی دھند چھائے رہنے کا امکان . صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا . تاہم صبح کے اوقات میں نارووال، سیالکوٹ،بہاولپوراور اس سے ملحقہ علاقوں میں ہلکی دھند چھائے رہنے کا امکان . صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد ر ہے گا . گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اورسرد رہا . آج ر یکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت: لہہ منفی08، اسکردو منفی07، گوپس منفی 03،استور منفی 02،کالام،قلات اور گلگت میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا . . .

متعلقہ خبریں