پنجاب میں صحت کارڈ کے ذریعے مفت علاج کی سہولت ختم کرنے کا فیصلہ


لاہور (قدرت روزنامہ)پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں غریب اور مستحق مریضوں کے مفت علاج کے لیے برسوں سے جاری ’صحت کارڈ‘ کی سہولت 30 جون 2025 کے بعد ختم کی جا رہی ہے۔
پنجاب ہیلتھ انیشیٹو مینجمنٹ کمپنی نے تمام سرکاری اسپتالوں کے سربراہان کو اس حوالے سے باضابطہ مراسلہ جاری کر دیا ہے۔ مراسلے کے مطابق تمام سرکاری ہسپتالوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ 30 جون سے قبل صحت کارڈ کے تحت جاری تمام زیر التوا واجبات کی ادائیگیاں مکمل کریں، کیونکہ اس کے بعد صحت کارڈ کے ذریعے علاج کی سہولت دستیاب نہیں ہوگی۔
مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز صحت کی سہولیات کے لیے ایک نئی پالیسی متعارف کرانے جا رہی ہیں، جس کا اطلاق 30 جون کے بعد ہو گا۔ تاہم، نئی پالیسی کی تفصیلات فی الحال سامنے نہیں آئیں۔

WhatsApp
Get Alert