مستونگ میں فائرنگ ، پیپلز پارٹی کے رہنما 3محافظوں سمیت جاں بحق

مستونگ(قدرت روزنامہ)مستونگ میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ، پیپلز پارٹی کے اہم رہنما 3محافظوں سمیت جاں بحق . تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے مستونگ میں فائرنگ سے پیپلز پارٹی رہنما سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے .

پولیس کے مطابق بلوچستان کی قومی شاہراہ پر ولی خان بائی پاس پر نامعلوم ملزمان کی جانب سے فائرنگ کی گئی . جس کے نتیجے پیپلز پارٹی رہنما سردار زادہ میر محمد خان سمیت 3 محافظ جاں بحق ہو گئے . فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے جبکہ دہشت گردی کے واقعے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے . جنہیں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا . لیویز حکام کے مطابق واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے . بلوچستان کے ضلع مستونگ میں گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے . لیویز حکام کے مطابق مستونگ میں فائرنگ کا واقعہ بائی پاس روڈ پر پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نےگاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے . . .

متعلقہ خبریں