سعودی حکومت نے طواف کعبہ کرنے وا لوں کو مسجد الحرام کی بالائی منزل سمیت صحن مطاف میں آنے اور حجر اسود و رکن یمانی کو بوسہ دینے کے علاوہ حجراسماعیل ( حطیم کعبہ ) کے اندر نفل نماز ادا کرنے کی بھی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے . حجر اسود کو بوسہ دینے اور حجر اسماعیل میں نوافل کی ادائیگی کے لیے معتمرین کے لیے تیار کردہ ایپ میں مزید تبدیلیاں کی جا رہی ہیں اور اس اجازت سے فائدہ اْٹھانے کے لیے ایپ سے پرمٹ حاصل کرنا ہوگا . . .
ریاض(قدرت روزنامہ)سعودی عرب نے کورونا وبا کے دوران معتمرین پر حجر اسود کو بوسہ دینے پر عائد پابندی کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے . سعودی میڈیا کے مطابق حکومت نے پہلے ہی خانہ کعبہ اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں کورونا پابندیاں ہٹا کر سماجی فاصلے کے بغیر کندھے سے کندھا ملا کر باجماعت نماز کی اجازت دیدی تھی تاہم اب معتمرین کے لیے ایک اور خوشخبری متوقع ہے .
متعلقہ خبریں