انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں ہوشربا کمی

کراچی(قدرت روزنامہ)انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران آج ڈالر کی قیمت میں اچانک ہوشربا کمی ہوئی ہے . نجی ٹی وی کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کاروبار کے آغاز کے کچھ ہی دیر بعد 1.74 روپے سستا ہو کر 173.50 روپے پر فروخت ہو رہاہے .

دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں آج بہتری دکھائی دے رہی ہے ، کاروبار شروع ہونے کے کچھ دیر کے بعد 100 انڈیکس میں 78 پوائنٹس کا اضافہ ہواہے جس کے بعد انڈیکس 46 ہزار 567 پوائنٹس پر پہنچ گیا . .

متعلقہ خبریں