. .
اوکاڑہ (قدرت روزنامہ) اوکاڑہ کے نواحی گاؤں 25 ٹو آر میں روٹھی ہوئی بیوی کو منانے میں ناکامی پر باپ نے ڈیڑھ سالہ بیٹے سالم کو فائر مار کر قتل کر ڈالا، قاتل باپ فرار، پولیس کی طرف سے گرفتاری کیلئے چھاپے .
تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے نواحی گاؤں 25 ٹو آر میں میاں بیوی کے مابین ہونے والے جھگڑے میں ڈیڑھ سالہ بیٹے سالم کو فائر مار کر باپ نے شدید زخمی کر دیا ڈیڑھ سالہ بچہ ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا فائر مارنے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا میاں بیوی کے درمیان کچھ عرصہ قبل گھریلو جھگڑا ہوا بیوی بچے سمیت روٹھ کر میکے آ گء ملزم مقصود اپنی بیوی صباء رانی کو سسرال سے لینے کیلئے آیا تھا ںیوی کے انکار پر بیٹے کو فائر مار کر قتل کردیا جبکہ بیوی کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا ایس ایچ او تھانہ ستگھرہ چوہدری محمد سرور وقوع کی اطلاع ملتے ہی پولیس نفری کے ہمراہ جائے واردات پر پہنچ گئے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ اسپتال کے ڈیڈ ہاؤس منتقل کردیا اور قاتل باپ کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دیے .
متعلقہ خبریں