پی ٹی آئی والے سیاست چھوڑنے کی تیاری کریں، ریلیف یا این آراو نہیں ملے گا: طلال چودھری

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے سیاست چھوڑنے کی تیاری کریں،کسی پریشر یا چڑھائی سے کسی قسم کا ریلیف یا این آراو نہیں ملے گا۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں’’ جیو نیوز‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ علی امین گنڈاپور سیاست چھوڑنے کا ارادہ کرلیں، شیخ رشید اور فواد چوہدری بھی کہا کرتے تھے اپنا نام بدل لیں گے، بال منڈوالیں گے۔ اس طرح کی ڈیڈ لائن کے بعد پی ٹی آئی والے سیاست چھوڑنے کی تیاری کریں، کسی پریشر یا چڑھائی سے کسی قسم کا ریلیف یا این آراو نہیں ملے گا۔ حکومت اور اداروں کا فوکس اڈیالہ پر نہیں بلکہ پاکستانی معیشت اور دہشتگردی ختم کرنے پر ہے، علی امین اپنی وزارت اعلیٰ کی ڈیڈ لائن آگے بڑھانے کیلئے اس طرح کی بڑھکیں مارتے رہتے ہیں۔

طلال چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے ان میں غیرت ہوگی تو 90 دن بعد یہ سیاست چھوڑ دیں گے، بانی پی ٹی آئی جب وزیراعظم تھے تو ان کے بیٹے کم ہی ان سے ملنے آتے تھے۔ بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کو اب یاد آیا کہ ان کا باپ جیل میں ہے؟ گولڈ اسمتھ نے بانی پی ٹی آئی سے رشتہ داری بھی بڑی سوچ سمجھ کر کی تھی، بانی پی ٹی آئی کی جماعت کو ساری فنڈنگ وہاں سے آتی ہے، بنی گالا بے نامی جائیداد بھی وہ دے کر گئی ہیں۔بانی پی ٹی آئی گولڈ سمتھ کا اور گولڈ سمتھ اسرائیل کا اثاثہ ہے

WhatsApp
Get Alert