اداکارہ سارہ خان کی جانب سے انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گلوکار فلک اپنی بیٹی علیانہ کو گود میں لیے ہوئے ہیں ساتھ میں اداکارہ سارہ اداکارہ اور میزبان ندا یاسر اور شائستہ لودھی بھی موجود ہیں . ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ اور میزبان ندا یاسر اور شائستہ لودھی اداکارہ سارہ اور فلک کی بیٹی کو پیار کر رہی ہیں اور اس ہی دوارن فلک یہ کہہ رہے ہیں کہ بس علیانہ سارہ جیسی ہو جائے بلکل . گلوکار فلک کی زبان سے ادا کیئے جانے والا یہ جملہ اس بات کی ضمانت ہیں کہ وہ اپنی اہلیہ سارہ سے کس قدر محبت کرتے ہیں . سارہ خان اور فلک شبیر کے ہاں آنے والی ننھی گڑیا عالیانہ اِس جوڑی سمیت اِن دونوں کے مداحوں کی آنکھوں کا تارا بنی ہوئی ہے . فلک شبیر اور سارہ خان کی جانب سے آج کل اپنی بیٹی کی نئی ویڈیوز اور تصویریں خوب انسٹا گرام پر شیئر کی جا رہی ہیں جنہیں دونوں کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند بھی کیا جاتا ہے . . .View this post on Instagram