چھ لاکھ کا بل 15 ہزار کروا کر ہی دم لیا! کراچی کی خاتون نے کے الیکٹرک کی بینڈ بجا دی، وائرل ویڈیو دیکھیں


کراچی(قدرت روزنامہ)کراچی میں ایک خاتون نے کے الیکٹرک کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اسے چھ لاکھ روپے کا بجلی کا بل موصول ہوا جو انہوں نے مسلسل کوششوں کے بعد صرف پندرہ ہزار روپے کروا لیا۔اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ اصل بل صرف پندرہ ہزار روپے بنتا تھا لیکن کے الیکٹرک کی جانب سے چھ لاکھ روپے کا بھاری بھرکم بل بھیجا گیا۔
احتجاج کے طور پر بنائی گئی ویڈیو میں خاتون نے نہایت ہمت اور واضح الفاظ میں اپنا مؤقف پیش کیا، جس نے صارفین کی توجہ حاصل کر لی۔

ویڈیو وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس واقعے پر شدید ردعمل دیکھنے میں آیا اور کے الیکٹرک کی بلنگ پالیسیز پر کئی سوالات اٹھائے گئے۔ صارفین نے کمپنی پر بے ضابطگیوں، اضافی چارجز اور ناقابلِ وضاحت وصولیوں کے الزامات عائد کیے۔
کراچی کے شہریوں کو پہلے بھی اکثر ایسے مسائل کا سامنا رہا ہے، جہاں باقاعدہ بل جمع کروانے کے باوجود انہیں اضافی رقم ادا کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے۔ صارفین کا مؤقف ہے کہ یہ پالیسیاں نہ صرف غیر منصفانہ ہیں بلکہ معاشی دباؤ میں اضافہ بھی کرتی ہیں۔
اس سے قبل بھی کے الیکٹرک کے خلاف کئی بار عوامی احتجاج دیکھنے میں آیا ہے، جن میں بجلی کی قیمتوں میں بے جا اضافے، لوڈ شیڈنگ، اور صارفین سے غیر ضروری چارجز کی شکایات شامل ہیں۔
یہ تو تصدیق نہیں ہوسکی کہ یہ ویڈیو حقیقی ہے یا جھوٹا دعویٰ تاہم اس نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث کو جنم دیا ہے کہ عام شہری اپنی آواز کس طرح مؤثر انداز میں بلند کر سکتے ہیں۔

WhatsApp
Get Alert