اس وقت جتنے بھی لوگ مال بنا رہے ہیں ان سب کا کھرا اسٹبلشمنٹ تک جاتاہے: اسد طور


لاہور(قدرت روزنامہ)سینئر صحافی اسد طور نے دعویٰ کیاہے کہ اس وقت جتنے بھی لوگ مال بنا رہے ہیں ان سب کا کھرا اسٹبلشمنٹ تک جاتاہے ، کس کو پکڑنا ہے ؟ 2 ہزار ارب کی آڑ میں پیپلز پارٹی کا بازو مروڑ کر 27 ویں ترمیم میں جو آپ ایڈجسٹمنٹ کرنا چاہتے ہیں کرلیں ، 75 سالوں کی کرپشن ایک طرف اور ان 2 سالوں کی کرپشن ایک طرف ہے ۔
تفصیلات کے مطابق اسد طور کا کہناتھا کہ فہرستیں بن رہی ہیں ، اس وقت جو مال بنا رہے ہیں ان ساروں کی سیاست میں آمد اور پیدائش، وفاقی کابینہ میں شمولیت کا کھرا اسٹبلشمنٹ تک جاتاہے ، کس کو پکڑنا ہے آپ نے سرکار، کون سے دو ہزار ارب آڑ میں ، آپ کر لیں، پیپلز پارٹی کا بازو مروڑ کرکچھ منوانا ہے تو منوا لیجے گا تاکہ 27 ویں ترمیم میں جو آپ ایڈجسٹمنٹ چاہتے ہیں وہ ہو جائے ، تو یہ جو فلم چلائی جاتی ہے ، سب کو پتا ہے کہ یہ ملک اور نظام تباہ کر دیا گیاہے ، یہاں پر باقاعدہ لوٹ مار کی گئی ہے ، اس بے رحمی سے اس دور میں لوٹا گیاہے کہ 75 سالوں کی کرپشن ایک طرف اور گزشتہ دو سے تین سالوں کی کرپشن ایک طرف ہے ، اس نظام کے ہر ایک حصے نے بے رحمی سے لوٹا ہے ، جو جو اس نظام کا بینیفشری ہے ، یقین مانیے وہ اس لیول کی لوٹ مار کر رہاہے کہ آپ خدا سے پناہ مانگیں ، وہ اس لیئے کر رہے ہیں کیونکہ ان سب کو پتا ہے کہ ہم نے ملک کو تباہ کر دیاہے ، اس ملک کی کوئی واپسی نہیں ہے ، جتنا لوٹ سکتے ہو لوٹ کر نکلو ۔

WhatsApp
Get Alert