گھر کے قریب سے مسلح افراد نے اغواءکیا،مجھے اغواءکے بعد تشدد و زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ،بی بی صغرا


خضدار(قدرت روزنامہ)خضدار کی یتیم لڑکی صغرا بی بی فریاد لیکر خضدار پریس کلب پہنچی مجھے اغوا اور تشدد و مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہےانصاف فراہم کیاجائے ورنہ موت قبول کرلونگی والدہ کی قرآن پاک ہاتھ میں لئے اعلی حکام سے نوٹس لینے کی اپیل خضدار پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران متاثرہ لڑکی بی بی صغریٰ کاکہناتھا کہ ان کے پڑوسی نیمبینہ طور پر انہیں منگل کے روز ان کے گھر کے قریب سے اغوا کر لیا صغریٰ بی بی کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیاجب وہ اپنی چھوٹی بہن کے ساتھ اپنے گھر سے درزی کے پاس جا رہی تھیں جہاں ملزم نے ایک گاڑی میں انہیں زبردستی اٹھا لیا اغوا کے بعد ملزم نے انہیں شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور نشہ آور ادویات دیکر ان کے ساتھ مبینہ زیادتی کی ان کا کہنا تھاکہ میں ایک یتیم لڑکی ہوںاگر مجھے انصاف نہیں ملا تو میں موت کو قبول کر لوں گی لیکن اس ظلم کو برداشت نہیں کروں گی صغریٰ بی بی کی والدہ نے کہاکہ ہم غریب لوگ ہیں ہمارا کوئی سہارا نہیں ملزم میری بیٹی کو اغوا کے چند گھنٹے بعد چھوڑ دیا گیا، لیکن اس وقت تک ان کی حالت بہت خراب ہو چکی تھی پریس کانفرنس میں اعلیٰ حکام سے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا

WhatsApp
Get Alert