بنوں میں 12جوانوں کی نماز جنازہ ،علی امین گنڈاپور یا تحریک انصاف کے کسی رہنمانے شرکت نہیں کی؟ سوال اٹھ گئے

بنوں (قدرت روزنامہ )بنوں میں 12جوانوں کی نماز جنازہ میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور یا تحریک انصاف کے کسی رہنمانے شرکت کیوں نہیں کی ۔۔؟ سوال اٹھ گئے ۔
تفصیلات کے مطابق آج بنوں میں دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے پاکستان کے 12 بہادر بیٹوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور صوبے کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے انکی نماز جنازہ میں شرکت نہیں کی ۔پاکستان کی عسکری اور سیاسی قیادت نے فوراً بنوں کا دورہ کیا اور دہشت گردی کے خلاف مربوط حکمت عملی کے لیے اہم ترین فیصلے کیے ۔
عوامی و سماجی حلقوں نے اس معاملے پر کہا ہے کہ افسوس صد افسوس اس موقع پر بھی جب دہشت گردوں کے خلاف لڑتے ہوئے سیکیورٹی فورسز کے سپوت روزانہ کی بنیادوں پر قربانیاں دے رہے ہیں صوبے کا وزیر اعلیٰ ان شہیدوں کا جنازہ تک پڑھنے تک نہیں آیا نا ہی تحریک انصاف کا کوئی رہنما شہیدوں کی نماز جنازہ اور زخمیوں کی عیادت کرنے آیا ۔اس عمل کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے یہ بے حسی اور ہٹ دھرمی ہے۔ تحریک انصاف افغانیوں اور طالبان کی سب سے بڑی ہمدرد ہے،یہ غیر ذمہ دارانہ رویہ ہے ، کوئی بھی شخص یا اس طرح کی سوچ کو ملک کی سیکیورٹی سے بر تر ہر گز نہیں رکھا جا سکتا۔
