اپیلیں خارج، میڈیکل کالجز میں داخلوں کیلئے ایم ڈی کیٹ لازم قرار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ نے میڈیکل کالجز میں داخلوں کیلئے ایم ڈی کیٹ لازم قرار دیدیا . سپریم کورٹ نے ایم ڈی کیٹ کیخلاف دائر اپیلیں خارج کر دیں .

نیونیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا . عدالت نے میڈیکل طلبہ کی درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا . سپریم کورٹ نے کہا کہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کو قانونی تحفظ حاصل ہے . نجی میڈیکل کالجز کے داخلے کیلئے بنائے گئے طریقہ کار کا ایم ڈی کیٹ سے تعلق نہیں . ایم ڈی کیٹ قانونی تقاضا ہے . باقی تمام ٹیسٹ نجی کالجز کے اپنے ہیں . کوئی نجی میڈیکل کالج ایم ڈی کیٹ سے راہ فرار اختیار نہیں کر سکتا . . .

متعلقہ خبریں