سوشل میڈیا پر شائقین نے کس پاکستانی کھلاڑی کو ’’میچ برباد کرنے کا ذمہ دار ‘‘قرار دیدیا؟ جانیے

لاہور(قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر شائقین نے حسین طلعت کو ’’میچ برباد کرنے کا ذمہ دار ‘‘قرار دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر حسین طلعت کو ایشیاء کپ 2025 کے فائنل میں روایتی حریف بھارت کے خلاف ایک اہم کیچ ڈراپ کرنے پر شائقین کرکٹ کی کڑی تنقید کا سامنا ہے۔ایشیاء کپ کے فائنل میں پاکستان کی جانب سے 9ویں اوور میں سپنر ابرار احمد نے شارٹ گیند کروائی اور بھارتی بلے باز سنجو سیمسن نے ڈیپ مڈ وکٹ پر اونچا شاٹ کھیلا جہاں حسین طلعت فیلڈنگ کر رہے تھے لیکن حسین طلعت نے کیچ ڈراپ کر دیا ۔
Hussain talat ruined it completely! #catcheswinmatches
— Aiman (@aimanunver) September 28, 2025
’’جنگ ‘‘ کے مطابق کیچ ڈراپ ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر شائقین نے حسین طلعت کو ’’میچ برباد کرنے کا ذمہ دار‘‘ قرار دے دیا۔ ایک مداح نے لکھا کہ حسین طلعت نے سب کچھ ضائع کر دیا۔
ایک اور مداح نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا’’سیمسن کا کیچ چھوڑنا پاکستان کی شکست کی بڑی وجہ ثابت ہوا، یہی لمحہ تھا جس نے میچ ہمارے ہاتھ سے نکال دیا، حسین طلعت کی وجہ سے ہم ہار گئے‘‘۔
Sir Hussain Talat drops a regulation catch at the most crucial time of the game causing the bowling effort to go down the drain.
How do u expect to win games with such dismal performance?#AsiaCupT20 #AsiaCup
— True North (@truenorth45) September 28, 2025
شائقین نے الزام لگایا کہ آل راؤنڈر نے بولنگ یونٹ کی محنت ضائع کر دی۔
ایک اور صارف نے لکھا ’’ حسین طلعت نے سب سے آسان کیچ سب سے اہم وقت پر چھوڑ دیا، ایسے کھیل سے جیتنے کی توقع کیسے کی جا سکتی ہے؟‘‘
بعض مداحوں نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ’’ حسین طلعت نے کیچ نہیں بلکہ کپ چھوڑا، یہ کیچ اگر پکڑا جاتا تو بھارت پر بھرپور دباؤ ہوتا، لیکن حسین طلعت نے کپ ڈراپ کر دیا‘‘۔
