چمن میں آل پارٹیز کی پریس کانفرنس، عوامی مسائل کے حل کیلئے مشترکہ جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان

چمن(قدرت روزنامہ)آل پارٹیز کے زیراہتمام منعقدہ مشترکہ پریس کانفرنس پریس کلب چمن میں عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر، اصغر خان اچکزئی، جمعیت علماءاسلام کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر عبدالقہار خان ودان، پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے صوبائی صدر نصراللہ خان زیرے، نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے ضلعی پریس سیکرٹری جاوید خان افغان، پشتون تحفظ موومنٹ کے کور کمیٹی ممبر فدا محمد قبائل، لغڑی اتحاد کے سیکرٹری حاجی غوث اللہ، انجمن تاجران کے جمال شاہ، انجمن تاجران کے احمد خان، نیشنل پارٹی کے فدا محمد، سول سوسائٹی کے نمائندہ بشیر احمد ، سیول سوسائٹی کے عبدالرزاق، اور چمن بار کونسل کے عنایت اللہ خان ایڈوکیٹ سمیت دیگر قائدین نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے مشترکہ مو¿قف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوامی مسائل اور خطے کے موجودہ حالات پر متفقہ جدوجہد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے اس جدوجہد کی پہلی کڑی کے طور پر اعلان کیا گیا کہ 11 اکتوبر کو ڈی سی آفس چمن کے سامنے ایک پرامن احتجاجی مظاہرہ ( امن پاسون) ہوگا، جس میں پورے شہر کے عوام کو بھرپور شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
