ٹک ٹاک پر محبت، 5 بچوں کی ماں نے خلع لیکر دوسری شادی کر لی

لاہور(قدرت روزنامہ)ٹک ٹاک پر محبت، 5 بچوں کی ماں ثناء نے پہلے شوہر سے خلع لے کر عبدالرحمان سے شادی کر لی،عدالت کی طرف سے اجازت ملنے پر ماں بچوں سے ہاتھ چھڑاکر دوسرے شوہر کے ساتھ چلی گئی،
خاتون نے موقف اختیار کیا کہ میں نے خلع لے لی، لہٰذا میں پہلے شوہر شہباز کیساتھ زندگی بسر نہیں کرسکتی،ٹک ٹاک پر عبدالرحمان سے محبت ہوگئی، وکیل نے موقف اپنایا کہ عدت پوری کرنی ہوتی ہے، یونین کونسل کا سڑٹیفکیٹ لینا پڑتا ہے، لیکن اس خاتون نے نہ سرٹیفکیٹ لیا اور نہ ہی عدت پوری کی،
سابق شوہر کا کہنا تھا کہ مجھے علم ہی نہیں ثناء نے عدالت سے کب خلع لی؟ بچوں کا کہنا تھا کہ ہماری ماں ہمیں کیسے چھوڑ کر جاسکتی ہے؟ بڑی بچی اور بیٹا زارو قطار روتے رہے۔
