بلوچستان میں صحت کارڈ پروگرام کے تحت 2 لاکھ 80 ہزار مریضوں کا مفت علاج

دل، گردے، کینسر اور زچگی کے مریضوں کو مفت علاج، صحت کارڈ پروگرام نومبر 2026 تک جاری رہے گا


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں صحت کارڈ پروگرام کے تحت گزشتہ دو سالوں کے دوران 2 لاکھ 80 ہزار سے زائد مریضوں کو مفت علاج و معالجے کی سہولیات فراہم کی گئیں۔ مستحق شہریوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے یہ پروگرام 4 نومبر 2023 کو شروع کیا گیا تھا۔
محکمہ صحت بلوچستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق *48 ہزار مریضوں کے ڈائیلاسز* مکمل کیے گئے، *37 ہزار خواتین نے زچگی اور آپریشن (سی سیکشن)* کی سہولت حاصل کی، جبکہ *10 ہزار دل کے مریضوں* کا علاج کیا گیا جن میں سے *5 ہزار 500 مریضوں کی انجیو پلاسٹی* شامل ہے۔ اس کے علاوہ *4 ہزار 500 سے زائد کینسر کے مریضوں* کو *کیموتھراپی* کی سہولت فراہم کی گئی۔
صوبے کے تمام اضلاع میں صحت کارڈ پروگرام فعال ہے، جس کے تحت شہریوں کو سرکاری اور نجی دونوں اسپتالوں میں مفت علاج کی سہولت میسر ہے۔ حکام کے مطابق اس اقدام سے صوبے میں صحت کی سہولیات کے معیار میں نمایاں بہتری آئی ہے۔
بلوچستان حکومت نے اعلان کیا ہے کہ *صحت کارڈ پروگرام نومبر 2026 تک جاری رہے گا*، تاکہ غریب اور متوسط طبقے کے افراد علاج کے اخراجات سے آزاد رہ سکیں۔
سول سوسائٹی اور سماجی تنظیموں نے حکومت کے اس اقدام کو عوام دوست قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ *پروگرام سے متعلق آگاہی مہم کو مزید مؤثر* بنایا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ ضرورت مند شہری اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔

WhatsApp
Get Alert