ڈپٹی کمشنر کیچ پر آئی ای ڈی حملہ قابلِ مذمت ہے، دہشتگرد عوامی خدمت کے جذبے کو کمزور نہیں کرسکتے، میر ظہور بلیدی


کوئٹہ (یو این اے) پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر برائے پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ *میر ظہور بلیدی* نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ *ایکس (قدرت روزنامہ)* پر اپنے بیان میں *ڈپٹی کمشنر کیچ پر آئی ای ڈی حملے* کی شدید الفاظ میں *مذمت* کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایسے *تخریبی اور دہشت گردانہ اقدامات ہمارے بہادر افسران کے حوصلے کمزور نہیں کر سکتے*، جو عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ہیں۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومتِ بلوچستان، *سول انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کے بھرپور تعاون سے دہشتگردوں کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے* تاکہ خطے میں *امن و استحکام کو مکمل طور پر بحال* کیا جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ *بلوچستان کے عوام اور ریاستی ادارے امن دشمن عناصر کے خلاف متحد ہیں*، اور اس طرح کے بزدلانہ حملے ترقی اور استحکام کے سفر کو روک نہیں سکتے۔

WhatsApp
Get Alert