16 لاکھ سے زائد افغان پناہ گزین پاکستان سے اپنے وطن واپس جا چکے ہیں یو این ایچ سی آر


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)
اقوامِ متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارے (یو این ایچ سی آر) کی اکتوبر 2025 کی رپورٹ کے مطابق، 16 لاکھ سے زائد افغان پناہ گزین پاکستان سے اپنے وطن واپس جا چکے ہیں۔ یہ واپسی کا عمل 2023 میں بغیر دستاویزات پناہ گزینوں کی واپسی کے فیصلے کے بعد تیز ہوا، جس کے بعد پروف آف رجسٹریشن (PoR) کارڈ اور افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والے افراد کو بھی واپس بھیجا گیا۔ رپورٹ کے اعداد و شمار کے مطابق، واپس جانے والوں میں سے تقریباً 75 فیصد وہ تھے جن کے پاس کوئی سفری دستاویزات موجود نہیں تھیں، جبکہ رواں سال سب سے زیادہ 8 لاکھ 24 ہزار افراد واپس لوٹے۔ یو این ایچ سی آر نے واضح کیا ہے کہ واپسی کی سب سے بڑی وجوہات گرفتاری کا خوف اور ملک میں پائی جانے والی معاشی مشکلات ہیں، جبکہ 8 فیصد (ایک لاکھ 35 ہزار سے زائد) پناہ گزینوں کو مختلف شہروں سے گرفتار کر کے ملک بدر کیا گیا، جن میں سب سے زیادہ گرفتاریاں بلوچستان اور پنجاب میں ہوئیں۔ ادارے کے مطابق پاکستان میں اب بھی 12 لاکھ سے زائد رجسٹرڈ افغان پناہ گزین موجود ہیں، لیکن سرحدی کشیدگی کے باعث پناہ گزینوں کی واپسی کا عمل مزید تیز کر دیا گیا ہے۔

WhatsApp
Get Alert