قابلیت میں بلوچستان کے بچے کسی سے پیچھے نہیں ہے نوجوانوں کو تعلیم، اسکلز اور پلیٹ فارم مہیا کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے،چیئرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام، رانا مشہود احمد خان

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)03 نومبر (اے پی پی چیئرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام، رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ بلوچستان کے نوجوانوں میں بے پناہ ٹیلنٹ ہے۔ وقت آ گیا ہے کہ صوبے کے نوجوانوں کو وسائل اور قابلیت کی بنیاد پر موقع دے کر بلوچستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جائے جب بھی بلوچستان آتے ہیں تو یہاں کے نوجوانوں کے جذبے سے متاثر ہو کر جاتے ہیںقابلیت میں بلوچستان کے بچے کسی سے پیچھے نہیں ہے نوجوانوں کو تعلیم، اسکلز اور پلیٹ فارم مہیا کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے وزیر اعظم شہباز شریف نے بلوچستان کی بیٹی کو اپنی کرسی پر بٹھا کر عزت بخشی ہے

لیپ ٹاپ اسکیم میں وزیر اعظم خود کوئٹہ آئیں گے نوجوانوں سے کہا کہ وہ بلا سود قرضہ پروگرام سے فائدہ اٹھا کر اپنی زندگی کو بہتر بنائیں۔کوئٹہ میں وزیر اعظم بلاسود قرضہ پروگرام کے تحت نوجوانوں میں چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں رکن اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری سوشل ویلفیئر حاجی ولی محمد نورزئی، پی پی ایف اے (PPAF) کے چیف ایگزیکٹو نادر گل بڑیچ سمیت بڑی تعداد میں مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی چیئرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام، رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ دشمن ہمیں ملک کے خلاف کمزور کرنا چاہتا ہے
بلوچستان نے جو پاکستان کے حق میں ووٹ دیا، آج اس بلوچستان کو ان کا حق دینے کا وقت ہے۔ صوبے میں اسکول، تعلیم، صحت کی سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ہے انہوں نے کہا کہ جماعتیں آتی رہتی ہیں، ہمیں پاکستان کی سلامتی اور بقا کے لیے لڑنا ہے ہم سب پاکستانی ہیں دشمن نے شام اور عراق میں زبان اور فرقے کی بنیاد پر تقسیم کیاپاکستان کلمہ کی بنیاد پر بنا۔ آج پاکستان کا وقار پوری دنیا میں بحال ہے چین، جاپان، کوریا سمیت مختلف ممالک نے پاکستانیوں کے لیے دروازے کھولے ہیں۔ہمیں بچوں پر توجہ دینی چاہیے۔

اس سے زیادہ کیا خوشی ہو سکتی ہے؟انہوں نے کہا کہ وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت تمام صوبوں کے بچوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیںہمارا مقصد میرٹ کی بنیاد پر بچوں کو موقع دینا ہے پاکستان اور بلوچستان کے بچوں کے لیے سنہری موقع ہے، رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ انڈیا نے پاکستان پر حملہ کیا، بہادر افواج نے منہ توڑ جواب دیا پوری دنیا جانتی ہے۔تقریب سے قبل قوتِ سماعت اور گویائی سے محروم بچوں نے قومی ترانہ اور ٹیبلو پیش کیے۔ ٹیبلو میں بچوں نے چاروں صوبوں کے ثقافت کو اجاگر کیاتقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی پی اے ایف (PPAF) کے سی ای او نادر گل بڑیچ نے کہا کہ بلوچستان میں غربت کے خاتمے اور نوجوانوں کو اپنے پاو ¿ں پر کھڑا کرنے کے لیے صوبے میں کئی منصوبوں پر کام جاری ہے۔ اب تک بلوچستان میں 93 ہزار نوجوانوں کو ٹریننگ دی گئی، مختلف ہنر اور مہارت سکھا کر معاشرے میں باعزت روزگار کمانے کے قابل بنایا گیا۔
