اعظم سواتی متنازعہ ٹویٹس کے 2 مقدمات سے بری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سیشن کورٹ اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کو متنازعہ ٹویٹس کے 2 مقدمات سے بری کر دیا۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکہ نے بریت کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا ،اعظم سواتی کے خلاف ایف آئی اے نے متنازعہ ٹویٹس پر دو مقدمات درج کر رکھے تھے۔
واضح رہے گزشتہ روز پشاور ہائیکورٹ نے نیب نوٹس کیخلاف درخواس پر اعظم سواتی کو دس دن تک درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ درخواست گزار احتساب عدالت میں پیش ہونا چاہتا ہے ، درخواست گزار سے قانون کے مطابق سلوک کیا جائے۔
