جھالاوان کمپلیکس خضدار میں میگا کرپشن کا انکشاف، منسوخ شدہ این او سی کے باوجود غیرقانونی تعمیرات جاری

خضدار(قدرت روزنامہ)خضدار کمپلیکس میں میگا کرپشن کا انکشاف، منسوخ شدہ این او سی کے باوجود غیر قانونی تعمیرات جاری۔
جھالاوان کمپلیکس خضدار میں نیب کی کاروائی کے زیرِ ملکیت قیمتی اراضی میں مبینہ طور پر پٹرول پمپ بنانے پر غیر قانونی الاٹمنٹ اور تعمیرات کا انکشاف ہوا ہے۔ جھالاوان کمپلیکس خضدار میں نیب کی کاروائی کے زیرِ ملکیت قیمتی اراضی سے متعلق میگا کرپشن کا بڑا انکشاف سامنے آیا ہے۔ معتبر ذرائع کے مطابق مذکورہ زمین کو گورنمنٹ کی منظوری کے بغیر پرائیویٹ لوگوں کو غیر قانونی طور پر الاٹ کیا گیا۔ ابتدائی طور پر الاٹ شدہ زمین صرف چند سہماوارز کے بخشش تھی، مگر بعد میں غیر قانونی طور پر اسے ہاؤسنگ اسکیمز اور فلک بوس عمارتوں کی تعمیر کے لیے استعمال کیا گیا۔ حیران کن امر یہ ہے کہ زمین پٹرول پمپ کے لیے مخصوص تھی، تاہم جھالاوان کمپلیکس کے نقشے سے ہٹ کر اب اس مقام پر سیکڑوں دکانیں تعمیر کی جا رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق متعلقہ زمین کی این او سی منسوخ ہوچکی ہے، اس کے باوجود تعمیراتی کام جاری ہے۔ عوامی شکایات کے باوجود اینٹی کرپشن اور ڈپٹی کمشنر خضدار کی جانب سے کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔ عوامی و سماجی حلقوں نے حکومت بلوچستان اور محکمہ لوکل گورنمنٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان، چیف سیکریٹری اور ڈی جی اینٹی کرپشن فوری نوٹس لے کر اس غیر قانونی الاٹمنٹ کی شفاف تحقیقات کریں اور ذمہ داران کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔
