’8 کمرے، دیسی مرغی اور شہد‘، عمران خان کو جیل میں ملنے والی سہولیات سے متعلق نئے انکشافات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر آغا شاہزیب درانی نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو جیل میں فراہم کی جانے والی سہولیات پر شدید تنقید کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جیل میں عمران خان کو عام قیدیوں کے مقابلے میں غیر معمولی آسائشیں فراہم کی جا رہی ہیں۔
سینیٹر آغا شاہزیب درانی کے مطابق، ’عمران خان کو جیل میں آٹھ کمرے اور آٹھ مشقتی دیے گئے ہیں، جبکہ کسی دوسرے سیاسی اسیر کو ایسی سہولیات کبھی نہیں ملتیں‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’عمران خان کو ناشتہ میں دیسی مرغی اور شہد فراہم کیا جاتا ہے، جب کہ انہیں جم اور لائبریری کی سہولت بھی میسر ہے‘۔
