بلوچستان میں صحت کے شعبے میں تاریخی پیش رفت، کینسر اور مہلک بیماریوں کے مفت علاج کے منصوبے میں توسیع

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں صحت کے شعبے میں ایک تاریخی سنگِ میل عبور کر لیا گیا ہے، جہاں حکومت بلوچستان نے کینسر اور مہلک بیماریوں کے علاج کے منصوبے میں توسیع کر دی۔ حکومت بلوچستان اور روشی فارما کے درمیان مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے گئے،
جس کے تحت “چیف منسٹر انیشیٹیو فار ٹریٹمنٹ آف کینسر اینڈ ڈیدلی ڈیزیز ایکسپنشن پروجیکٹ” کا دائرہ کار بڑھا دیا گیا۔ وزیر صحت بخت محمد کاکڑ کی زیر صدارت اجلاس میں بتایا گیا کہ منصوبے کے تحت کینسر، ملٹی پل اسکلروسِس، ہیموفیلیا، اسپائنل مسکیولر ایٹروفی اور دیگر جان لیوا امراض کا علاج بالکل مفت فراہم کیا جا رہا ہے۔
صوبائی وزیر صحت کے مطابق بلوچستان ملک کا پہلا صوبہ بن گیا ہے جو مہلک بیماریوں کے مفت علاج کی سہولت فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں صحت کے شعبے میں انقلابی اصلاحات جاری ہیں، حکومت کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ کوئی شہری مالی مشکلات کی وجہ سے علاج سے محروم نہ رہے۔
