جسٹس منصور اور اطہر من اللہ کے بعد لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا بھی مستعفی


لاہور (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کے بعد لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود نے بھی استعفیٰ دے دیا۔
جسٹس شمس محمود مرزا کا 27 ویں آئینی ترمیم کے بعد تبادلے کا امکان تھا، جسٹس شمس محمود مرزا نے استعفیٰ دے کر اپنا چیمبر بھی خالی کر دیا۔
گذشتہ روز سپریم کورٹ کے ججزجسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کے استعفے منظور کر لئے گئے ہیں۔
اعلامیہ کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے سپریم کورٹ کے ججوں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من الّلہ کے استعفے منظور کر لئے ۔
یاد رہے کہ 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری پر سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ نے گزشتہ روزاستعفیٰ دیا تھا۔

WhatsApp
Get Alert