پشین میں نوجوانوں نے پولیس گردی کے باوجود ظلم کے سامنے سر نہ جھکانے کا ثبوت دیا،قاسم خان سوری

عمران خان کا بیانیہ بلوچستان کی مٹی میں مضبوط جڑیں پکڑ چکا ہے اور حقیقی آزادی کا سفر رک نہیں سکتا، سابق ڈپٹی اسپیکر


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ پشین بلوچستان میں پولیس گردی کے باوجود نوجوانوں نے آج ثابت کر دیا کہ ظلم کے سامنے جھکنے والے ہم نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہی لوگ ہیں جو سچ کی قیمت چکا کر بھی سر اونچا رکھتے ہیں۔
قاسم خان سوری نے مزید کہا کہ عمران خان کا بیانیہ بلوچستان کی مٹی میں جڑ پکڑ چکا ہے، اسی لیے جبر کے سارے ہتھکنڈے ناکام ہیں۔
انہوں نے پشین سے اٹھنے والی اس للکار کو قوم کے جاگنے کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ حقیقی آزادی کا سفر اب کوئی نہیں روک سکتا۔سابق ڈپٹی اسپیکر نے نوجوانوں کی اس ہمت کو ملک بھر میں آزادی اور انصاف کی تحریک کے لیے حوصلہ افزا قرار دیا۔

WhatsApp
Get Alert