بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ، پاک بھارت ویمن کرکٹرز نے ہاتھ ملا کر کھیل کی روح دکھا دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور بھارت کے درمیان بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ کے میچ کے بعد دونوں ٹیموں کی خواتین کرکٹرز نے گرم جوشی کے ساتھ ہاتھ ملایا اور کھیل میں نفرت انگیزی یا سیاست کو جگہ نہ دینے کا پیغام دیا۔
دونوں ٹیموں کا ہاتھ ملانا اس بات کی واضح مثال ہے کہ اسپورٹس کی اصل روح میں سیاست کی کوئی گنجائش نہیں۔
حالانکہ بھارت کی مینز کرکٹ ٹیم اور کچھ دیگرمقابلوں میں ہینڈ شیک سے انکارکیا گیا تھا، بلائنڈ ویمن کرکٹرز نے ثابت کر دیا کہ کھیل کے ذریعے اتحاد اوربھائی چارہ کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔
کھیلوں کی دنیا میں ہاکی، فٹبال اور ہینڈ بال کے کھلاڑی بھی پہلے ہی سیاست کو کھیل میں لانے سے انکار کرچکے ہیں۔
اب بلائنڈ ویمن کرکٹرزنے اس پیغام کو مزید مضبوط بنایا ہے کہ اسپورٹس صرف مقابلے اور اخلاقیات کے لیے ہے، سیاست اورنفرت کے لیے نہیں۔
