وائس چیئرمین و سابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی سرجری اور صحت سے متعلق پاکستان تحریکِ انصاف کا بیان


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریکِ انصاف کے وائس چیئرمین اور ہمارے نائب کپتان مخدوم شاہ محمود قریشی صاحب کی PKLI ہسپتال میں آج صبح پتے کی کامیاب سرجری ہوئی۔ اللّٰہ کے فضل و کرم سے آپریشن بخیر انجام پایا اور وہ اب ڈاکٹرز کی خصوصی نگرانی میں ہیں۔
پاکستان تحریکِ انصاف پوری قوم سے گزارش کرتی ہے کہ مخدوم شاہ محمود قریشی صاحب کی جلد اور مکمل صحتیابی کے لیے دعا فرمائیں۔ وہ نہ صرف اپنی بے مثال حوصلہ مندی سے قید و بند کی صعوبتوں کا سامنا کر رہے ہیں، بلکہ اپنی قیادت، استقامت اور مقصد کی سچائی سے آج بھی عمران خان کے ساتھ ڈٹے ہوئے ہیں۔
جس طرح گزشتہ ڈھائی برس سے وہ بے گناہ قید میں ہیں، یہ قربانیاں ہمارے لیے مشعلِ راہ کی حیثیت رکھتی ہیں۔ ہم اسیرانِ حق کی بہادری پر فخر کرتے ہیں اور ان کی جلد رہائی کے لیے بھی دعا گو ہیں۔
اللّٰہ تعالیٰ مخدوم شاہ محمود قریشی صاحب اور تمام سیاسی اسیران کو بہترین شفا اور آزادی عطا فرمائے۔ آمین۔

WhatsApp
Get Alert