بھارت سے جنگ کے بعد پاکستان کا اسٹینڈرڈ سب کے سامنے ہے اور مودی منہ چھپا رہا ہے، بلاول بھٹو

بھارت پاکستان اور کشمیر کے بھائی چارے کونقصان پہنچاتا ہے،مودی سرکار کو بتانا چاہتا ہوں آپ جنگیں بھی ہارے اور اب سازش بھی ہاروگے


کشمیر کے عوام کو مبارک باد دیتا ہوں، اب کہہ سکتا ہوں کہ ہم نے کشمیر میں سیاست کو بحال کیا،فیصل راٹھور نے عوام سے جو وعدے کیے وہ میرے پاس آپ کی امانت ہیں،ہم بند کمروں میں بیٹھ کر آزاد کشمیر کی حکومت نہیں چلائیں گے
جتنا سیاسی شعور کشمیر میں ہے اتنا کہیں نہیں ہے ، چیئرمین پیپلز پارٹی کا تقریب سے خطاب
مشکل وقت میں یہ ذمہ داری نبھانا آسان نہیں، عوام کی توقعات پر پورا اتروں گا، فیصل راٹھور
مظفرآباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ بھارت سے جنگ کے بعد پاکستان کا اسٹینڈرڈ سب کے سامنے ہے اور مودی دنیا سے منہ چھپا رہا ہے، کشمیر کے عوام کو مبارک باد دیتا ہوں، اب کہہ سکتا ہوں کہ ہم نے کشمیر میں سیاست کو بحال کیا،ہم بند کمروں میں بیٹھ کر آزاد کشمیر کی حکومت نہیں چلائیں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوںنے مظفر آباد میں نو منتخب وزیراعظم آزادکشمیر فیصل ممتازراٹھور کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ جب آپ کا نمائندہ آپ کی نمائندگی نہیں کرسکتا تو عوام کو خودجدوجہدکرنا پڑتی ہے، کشمیرکے عوام جب سراپا احتجاج تھے تو فیصل راٹھور اس کوبھی دیکھ رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اب مظفرآباد میں آپ کا نمائندہ فیصل راٹھور ہے، فیصل راٹھور نے عوام سے جو وعدے کیے وہ میرے پاس آپ کی امانت ہیں، ہم بند کمروں میں بیٹھ کر آزاد کشمیر کی حکومت نہیں چلائیں گے۔
چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈال کر عمران خان کو اقتدار دیاگیا تھا، میں خود انتخابات میں آپ کے پاس آیا تھا، آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان نے مایوس نہیں کیا، جتنا سیاسی شعور کشمیر میں ہے اتنا کہیں نہیں ہے۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ کشمیر سے پیپلز پارٹی کا 3 نسلوں کا رشتہ ہے، ذوالفقار علی بھٹو کے قتل پر مظفرآباد اور سری نگر میں بھی احتجاج ہوا تھا۔انہوں نے کہا کہ شہید بینظیر بھٹو نے بتایا تھا جہاں کشمیریوں کا پسینہ گرے گا وہاں ہمارا خون گرے گا، پیپپلز پارٹی کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈال کر بانی پی ٹی آئی کو اقتدار دیا گیا تھا۔چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ میں خود انتخابات میں آپ کے پاس آیا تھا، آپ نے اور گلگت بلتستان نے مایوس نہیں کیا، جتنا سیاسی شعور کشمیر میں ہے اتنا کہیں نہیں، کشمیر کے عوام جب سراپا احتجاج تھے تو فیصل راٹھور اس کو بھی دیکھ رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت سے جنگ کے بعد پاکستان کا اسٹینڈرڈ سب کے سامنے ہے۔ بھارت منہ چھپا رہا ہے دنیا سے، بھارت کس سے بات کرے گا، امریکا سے لے دیگر ممالک انہیں یاد دلائیں گے 7 جہاز گرے تھے، بھارت پاکستان اور کشمیر کا جو بھائی چارہ ہے اسے نقصان پہنچاتا ہے۔چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ مودی اپنا منہ دنیا سے چھپا رہا ہے، دنیا کا کوئی فورم ہو بھارت وہاں سے بھاگ رہا ہے، مودی سرکار کو بتانا چاہتا ہوں کہ آپ جنگیں بھی ہارے اور اب سازش بھی ہارو گے۔
اس موقع پر آزادکشمیر کے نومنتخب وزیراعظم فیصل راٹھور نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آصف علی زرداری،فریال تالپور اور بلاول بھٹو زرداری کا شکر گزار ہوں کہ یہ ذمیداری سونپی،مشکل وقت میں یہ ذمہ داری نبھانا آسان نہیں، آزاد کشمیر کے عوام کی توقعات پر پورا اتروں گا،پیپلز پارٹی نے عوام کے ساتھ دوبارہ رشتہ جوڑنے کی ذمے داری اٹھائی ہے۔ فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ جو کشمیر کے عوام یہ سمجھ رہے ہیں کہ وہ اپنے نمائندوں سے دور ہو گئے ہیں اس وقت نے عوام کے ساتھ دوبارہ رشتہ جوڑنے کی ذمہ داری اٹھائی ہے، پاکستان آرمی اور اس ک مقامی کمانڈ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جو اپنی جانون کی قربانیان دے کر ہمارا دفاع کر رہے ہیں۔قبل ازیں نومنتخب وزیراعظم آزادجموں کشمیر فیصل راٹھور نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ۔
حلف برداری کی تقریب ایوان صدرمیں ہوئی جہاں سپیکر آزادکشمیراسمبلی چودھری لطیف اکبر نے نو منتخب وزیراعظم آزادکشمیرفیصل ممتاز راٹھور سے حلف لیا،تقریب حلف برداری میں چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری ،گورنر گلگت بلتستان سیدمہدی شاہ،گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی، فریال تالپور اور ارکان اسمبلی سمیت اعلی سول قیادت اورعسکری حکام بھی تقریب میں شریک ہوئے۔
write English news With headline

WhatsApp
Get Alert