27ویں آئینی ترمیم سے رابطے مضبوط ہوں گے، جنرل عاصم منیر نے ملک کو عالمی تنہائی سے نکال دیا، فرح عظیم شاہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں رکن اسمبلی فرح عظیم شاہ نے نقطہ اعتراض کے دوران کہا کہ 27ویں آئینی ترمیم اداروں کے درمیان رابطے کا کردار ادا کرے گی، جبکہ جنرل عاصم منیر کے اقدامات نے ملک کو عالمی تنہائی سے نکال دیا ہے۔ جے یو آئی کے رکن اسمبلی اصغر ترین نے کہا کہ صوبے میں سوئی گیس کی کمی ایک سنگین مسئلہ ہے اور یہ زندگی اور موت کا معاملہ ہے، لہٰذا وزیر اعلیٰ کو فوری طور پر وفاقی حکومت سے بات کرنی چاہیے۔ اصغر ترین نے یہ بھی کہا کہ مولانا ہدایت الر حمان کو حکومت کے خلاف بات کرنے کے لیے اپوزیشن نشستوں پر آنا چاہیے نہ کہ حکومتی نشست پر۔ اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی نے رولنگ دیتے ہوئے اعلان کیا کہ امن و امان کے حوالے سے اراکین اسمبلی کو جمعرات کو ان کیمرہ بریفنگ دی جائے گی، جس کے بعد کورم پورا نہ ہونے کے سبب اجلاس کو جمعرات سہ پہر 3 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

WhatsApp
Get Alert