کراچی ‘رینجرز کی نىو كراچى مىں بڑى کارروائی ‘اهم ملزم گرفتار

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان رینجرز (سندھ) نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کر تے ہوئے کراچی کے علاقے نیو کراچی سے بھتہ خوری مین ملوث صمد کاٹھیاوارئ گروپ سے تعلق رکھنے والے ملزم امیرحمزہ ولد حامد حسین کو گرفتار کر لیا۔
ملزم کے قبضے سے موبائل فون برآمد کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ملزم 2019 سے لیاری گینگ وار کمانڈر عبدالصمدکے فرنٹ مین یوسف عرف موٹا کے ساتھ منسلک ہے۔
ملزم نے انکشاف کیا کہ جولائی 2024 میں یوسف عرف موٹا کے ہمراہ ایک بلڈر سے بھتہ مانگنے گئے جس کے لیے ملزم یوسف عرف موٹا کو اولڈ لیاری سے ایک مقامی لڑکے نے پسٹل فراہم کیا اس دوران یوسف عرف موٹا مرکزی کمانڈر عبدالصمد سے واٹس ایپ پر مسلسل رابطے میں تھا۔
کھارادر میں تعمیراتی سائیٹ پر پہنچ کر یوسف عرف موٹا نے ایک مزدور کو بھتے کی پرچی تھمائی اورکہا کہ یہ پہنچا دے اور ملزم نے پسٹل نکال کر مزدورکی ٹانگ میں گولی ماردی۔
بعد ازاں رینجرز نے یوسف عرف موٹا اورامیر حمزہ کو گرفتار کرلیا تاہم ملزم امیر حمزہ 3 ماہ بعد ضمانت پر رہاہوگیا اور یوسف عرف موٹا کے آبائی گاؤں پھلجی، دادو روانہ ہوئے جہاں ایک ہفتہ قیام بھی کیا۔
ًملزم مختلف فیکٹری مالکان کے فون نمبرز یوسف عرف موٹا اورعبدالصمد کو فراہم کرتا تھا۔
بھتہ خوری میں ملوث مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
گرفتارملزم کو بمعہ مسروقہ سامان مزید قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیاگیاہے۔
عوام سے اپیل ہے کہ جرائم کی روک تھام کے لیے ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔
