ہائی کورٹ ڈویژن بنچ نے شیخ رشید کو عمرے ی اجازت دینے کا حکم معطل کردیا

عدالت نے بعد ازاں سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی ہے


لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور ہائی کورٹ ڈویژن بنچ نے شیخ رشید عمرہ جانے کی اجازت کا سنگل بنچ کا حکم معطل کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو عمرے کی اجازت دینے کیخلاف ایف آئی اے اور پاسپورٹ امیگریشن حکام نے پٹیشن لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی تھی۔
ڈویژن بینچ میں عمرہ اجازت نامے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل سماعت کیلئے منظور ہوئی جس پر شیخ رشید احمد کو نوٹس بھی جاری کرکے جواب طلب کیا گیا ہے۔
جسٹس رضا قریشی اور جسٹس جواد حسن پر مشتمل ڈویژن بنچ نے عمرے کے اجازت پر حکمِ امتناع جاری کیا۔
عدالت نے بعد ازاں سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی ہے۔ شیخ رشید احمد کی توہین عدالت درخواست کی سماعت بھی غیر موثر ہوگئی جس کی سماعت 2 دسمبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔

WhatsApp
Get Alert