کرسٹیانو رونالڈو 511 سالہ قدیم چرچ میں دلہا بنیں گے؛ شادی کب ہے؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے دلکش اور مہارت سے بھرپور گولز کی طرح مداح ان کی شادی کے لیے بھی بے چینی سے منتظر ہیں۔
یوں تو کرسٹیانو رونالڈو کے 5 بچے ہیں لیکن قانوناً اب تک وہ ’’کنوارے‘‘ ہیں۔ ان کی پہلی اولاد 17 سالہ کرسٹیانو جونیئر ہے جن کی ماں کا نام رونالڈو کبھی منظرعام پر نہیں لائے۔
کرسٹیانو جونیئر بھی اپنی ماں کے بارے میں کچھ نہیں جانتے اور وہ شروع سے ہی اپنے والد رونالڈو کی کسٹڈی میں ہی ہیں۔
جس کے بعد 2017 میں سیروگریسی کے ذریعے کرسٹیانو رونالڈو کی جڑواں ببچے ہوئے تاہم سیروگریٹ ماں کے بارے میں بھی کسی کو کچھ نہیں پتا ہے۔
اسٹار فٹبالر کی 2016 میں جارجینا سے ملاقات ہوئی اور دونوں ایک ساتھ رہنے لگے۔ ان کی پہلی اولاد 2017 میں ہوئی اور دوسری بیٹی 2022 میں ہوئی۔
جس کے بعد لاکھوں دلوں دھڑکن کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے بچوں کے اصرار پر گھر بسانے کا سوچا اور جارجینا سے منگنی کرلی۔
تاہم ان کے چاہنے والے منتظر تھے کہ کب اسٹار فٹبالر ایک شاندار تقریب میں دلہا بنتے ہیں اور انتظار کی یہ گھڑیاں اب ختم ہوتی نظر آرہی ہیں۔
تازہ اطلاعات کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو نے شادی کے لیے جگہ کا انتخاب کرلیا ہے۔ وہ اپنی زندگی کا سب سے اہم لمحہ آبائی شہر مڈیرا میں واقع 511 سال قدیم چرچ میں انجام دیں گے۔
فنچال کیتھیڈرل کے نام سے شہرت رکھنے والے اس تاریخی گرجا گھر کو 1514 میں تعمیر کیا گیا تھا اور یہ خطے کی قدیم ترین عبادت گاہوں میں شمار ہوتا ہے۔
رپورٹس کے مطابق رونالڈو اور ان کی منگیتر جارجینا روڈریگس آئندہ برس ورلڈ کپ کے اختتام کے بعد رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوں گے۔
اس چرچ کا انتخاب کیوں کیا ؟
فنچال کیتھیڈرل نہ صرف ایک تعمیراتی شاہکار ہے بلکہ رونالڈو کی زندگی سے گہرا جذباتی رشتہ بھی رکھتا ہے۔ یہ اُس اسپتال سے صرف دو میل دوری پر ہے جہاں رونالڈو کی پیدائش ہوئی تھی جب کہ یہی علاقہ ان کے بچپن کی یادوں اور فٹبال کے سفر کی ابتدا سے بھی جڑا ہوا ہے۔

WhatsApp
Get Alert