ذہنی مریض کےساتھ صرف ذہنی ڈاکٹر مذاکرات کر سکتا: مریم اونگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ)سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ذہنی مریض کےساتھ صرف ذہنی ڈاکٹرمذاکرات کرسکتا۔
صوبائی دارالحکومت میں پریس کانفرنس سنیئر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ تم اپنی بکواس اورگندی زبان سےفوج کومتنازع بناتےہو، کسی کویہ اجازت نہیں دی جاسکتی، سرخ لکیرعبور کرنے والے کی سزا آئین میں درج ہے۔
اُن نے کہا کہ تحریک انصاف نے فوجی تنصیبات پرحملہ کیا، وفاق میں نفاق پھیلانےوالےکو غدار کہا جاتا ہے، بھارت کے ساتھ ملکرسازش کرنے والےکو ملک دشمن کہا جاتا ہے۔
سینئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ذہنی مریض کےساتھ صرف ذہنی ڈاکٹر مذاکرات کرسکتا ہے، قومی سلامتی پر حملہ آور ہونےکی اجازت نہیں دی جا سکتی، ملک کے خلاف سازش کرنے والے کی سزا آئین میں واضح ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ فارن فنڈنگ بول رہی ہےجواسرائیل اوربھارت سےلی گئی، کس نےپوچھا ہےکہ 27ویں ترمیم آپ کوقبول ہےیا نہیں؟ اپنی کرپشن اوراعمال چھپانے کے لیے9 مئی کا سانحہ کیا،
اُن کا کہنا تھا کہ ایسےعناصرکےساتھ اسی طرح نمٹا جائےگا جیسےملک دشمن کےساتھ،پی ٹی آئی نے اپنی کرپشن چھپانے کیلئے9 مئی کا سانحہ کیا، یہ کہتے ہیں ہمیں 27ویں ترمیم منظور نہیں، کس نے پوچھا ہے کہ 27 ویں ترمیم آپ کو قبول ہے یا نہیں؟
سینئرصوبائی وزیر نے کہا کہ اینف ازاینف، کہہ رہے ہیں، خیبرپختونخوا گورنر ہاؤس کو جلا دیں گے، تمہارے باپ کا گورنر ہاؤس ہے، پاکستان کی عوام اورافواج پاکستان کو ملک کا دفاع بہت اچھی طرح آتا ہے۔
وزیرمریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ زیرو ٹالرنس ہے کسی کو اجازت نہیں دی جا سکتی، غلیظ، گندی زبان جو بھی استعمال کرے گا قانون کے مطابق نمٹا جائےگا۔
اُنہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں یہ بھارت کا سہولت بنا ہوا تھا، آپ کو تکلیف اپنا چہرہ بےنقاب ہونے سے ہو رہی ہے، سیاست کرو ملک دشمنی نہ کرو، اظہار رائے کی حد آئین نے واضح کر دی ہے جو راہ راست پرنہ آئے اِس سے براہ راست نمٹا جاتا ہے۔
