ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ نے مظلوموں کی آواز بننے کیلئے سب کچھ داؤ پر لگایا، ناانصافی قابل مذمت ہے: اختر مینگل

کوئٹہ ( ڈیلی قدرت )بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایک ٹویٹ پر سزا سنادی گئی جبکہ اصل زیادتیاں اور ناانصافیاں نظر انداز کر دی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ نے بلوچستان کے مظلوموں کی آواز بننے کے لیے سب کچھ دا پر لگایا اور بدلے میں انہیں ناانصافی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جو قابلِ مذمت ہے۔سردار اختر مینگل نے مزید کہا کہ ریاست کو معلوم ہے کہ ایسے اقدامات سے عوام اپنی حقوق کی جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ یہ مستقبل کے لیے انتہائی خطرناک حکمتِ عملی ہے۔ انہوں نے آخر میں دعا کی کہ اللہ امان مزاری، ہادی چٹھہ اور ہر مظلوم کی حفاظت فرمائے۔
