اسٹیٹ بینک بلوچستان کی بزنس کمیونٹی اور خواتین کو آسان شرائط پر قرض دے، صوبے کو ریڈ زون قرار دینا ناانصافی ہے: ایوب مریانی


کوئٹہ ( ڈیلی قدرت ) ایوان صنعت و تجارت کوئٹہ بلوچستان کے صدر حاجی محمد ایوب مریانی نے کہا ہے کہ چیمبر آف کامرس ملکی اور صوبائی اداروں اور بزنس کمیونٹی کے مابین پل کا کردار ادا کرتا رہے گا،ہم دعوؤں کی بجائے عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں،اسٹیٹ بنک آف پاکستان صوبے کی بزنس کمیونٹی اور خاص کر خواتین کو چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کیلئے آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی یقینی بنائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کوئٹہ بلوچستان میں فنانشل لیکیجز فورم فار مائیکرو سمال اینڈ میڈیم انٹر پرائز سے متعلق منعقدہ پروگرام کے شرکائ￿ سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔پروگرام میں الائیڈ بینک کے پرویز شیخ،حفیظ اللہ جوگیزئی،آغا گل خلجی ،سید احد آغا و دیگر نے بھی اظہار خیال کیا۔چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کوئٹہ بلوچستان کے صدر حاجی محمد ایوب مریانی کا کہنا تھا کہ وہ بلوچستان کے قبائلی معاشرے میں زندگی کے مختلف شعبوں اور خاص کر بزنس میں خدمات سر انجام دینے والی خواتین کو داد تحسین پیش کرتے ہیں ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ہم صوبے بھر کی بزنس کمیونٹی اور خاص کر اس شعبے سے وابستہ خواتین کو درپیش مشکلات کے خاتمہ کیلئے ہر ممکن کردار ادا کریں گے اس بابت ہم دعوے کرنے کی بجائے عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ اس میں شک نہیں کہ بینکوں نے غیر اعلانیہ طور پر بلوچستان کو ریڈ زون ڈیکلیئر کر رکھا ہے اور وہ قرضوں کے اجرائ￿ کیلئے اتنی کڑی شرائط رکھتے ہیں جنہیں پورا کرنا ممکن نہیں انہوں نے کہا کہ اس بابت وہ وفاقی وزیر تجارت،چیئر مین ایف بی آر،اسٹیٹ بینک کے حکام و دیگر سے گفت و شنید کر چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت بلوچستان میں ڈیفالٹ ریٹ صفر ہے مگر پھر بھی بینکس بزنس کمیونٹی کو لون دینے میں پس و پیش سے کام لے رہے ہیں جو مایوس کن امر ہے۔انہوں نے خواتین پر زور دیا کہ وہ بزنس کی جانب راغب ہو انہیں ملکی اور بیرونی دنیا تک رسائی کیلئے چیمبر ہرممکن کردار ادا کرے گی ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی زمین زرخیز ہے البتہ یہاں سپورٹ اور مواقعوں کی کمی رہی ہے انہوں نے کہا کہ چیمبر بزنس کمیونٹی اور حکومتی اداروں کے مابین پل کا کردار ادا کرتی رہے گی۔اس موقع پر آغا گل خلجی کا کہنا تھا کہ وہ اسٹیٹ بینک کے حکام کو بلوچستان میں بزنس کمیونٹی اور خاص کر خواتین کو آسان شرائط پر بلاسود قرضوں کی اجرائ￿ کیلئے آمادہ کرنے کی ہر ممکن کوشش جاری رکھیں گے۔

WhatsApp
Get Alert