کوئٹہ کے مسائل کا حل ایچ ڈی پی کے پاس ہے، بدتہذیبی کی سیاست کرنے والے ناکام ہونگے: عبدالخالق ہزارہ


کوئٹہ ( ڈیلی قدرت ) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے نامزد امیدواروں کی حمایت میں چلتن ٹاؤن اور زرغون ٹاؤن میں بڑے پیمانے پر کارنر میٹنگز اور انتخابی دفاتر کا افتتاح جاری ہے۔ پارٹی چیئرمین عبدالخالق ہزارہ، مرزا حسین، عزیز اللہ ہزارہ اور دیگر قائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ شہر ماحولیاتی آلودگی، ٹریفک کے مسائل اور تعلیمی نظام کی ابتری کا شکار ہے، جنہیں حل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ سیاست میں بدزبانی اور غیر اخلاقی کلچر کو فروغ دے رہے ہیں، لیکن عوام باشعور ہیں اور انہیں دھوکہ نہیں دیا جا سکتا۔ رہنماؤں نے کہا کہ ایچ ڈی پی ہی ہزارہ قوم کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے جو قوموں کے درمیان ہم آہنگی اور رواداری کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ پارٹی امیدواروں کی کامیابی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

WhatsApp
Get Alert