اسلام آباد میں میری گاڑی کے بھی 8 سے 9 چالان ہو چکے ہیں، قانون سب کیلئے برابر ہے: وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی


کوئٹہ ( ڈیلی قدرت ) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے انکشاف کیا ہے کہ اسلام آباد میں ان کی ذاتی گاڑی کے بھی 8 سے 9 چالان ہو چکے ہیں۔ بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے دوران رکن اسمبلی ڈاکٹر نواز کے نقطہ اعتراض کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ گاڑی میرا ڈرائیور چلاتا ہے اور جب چالان گھر آئے تو میں حیران رہ گیا، لیکن قانون کی حکمرانی ہونی چاہیے اور جو بھی خلاف ورزی کرے اس پر کارروائی ہونی چاہیے۔

WhatsApp
Get Alert