عمران خان کو ساہیوال کی ہائی سیکیورٹی جیل میں منتقل کرنے کا سوچا جا رہا ہے، اجمل جامی


لاہور(قدرت روزنامہ)اینکر پرسن اجمل جامی نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کو ساہیوال کی ہائی سیکیورٹی جیل میں منتقل کرنے کا سوچا جا رہا ہے۔ یہ سنٹرل جیل سے الگ سہولت ہے جہاں انتہائی مطلوب لوگوں کو رکھا گیا ہے۔
اپنے وی لاگ میں اجمل جامی نے کہا کہ اڈیالہ کے باہر ہونے والے دھرنوں کے بعد یہ سوچا جا رہا ہے کہ عمران خان کو ساہیوال منتقل کردیا جائے۔ یہاں دو جیلیں ہیں جو ایک دوسری سے ملحقہ ہیں۔ ایک سنٹرل جیل ہے جبکہ دوسری کا نام ہائی سیکیورٹی پریزن ہے جسے ایچ ایس پی کہا جاتا ہے۔ یہ انگریز دور میں بنائی گئی تھی۔
اجمل جامی کے مطابق اس جیل میں سیلز بنے ہوئے ہیں۔ یہاں فیض احمد فیض سمیت کئی انقلابیوں کو قید رکھا گیا۔ اس وقت بھی وہاں قومی اور عالمی سطح پر مطلوب قیدی رکھے گئے ہیں۔ کخھ قیدی تو ایسے ہیں جنہوں نے عالمی سطح پر اپنا نام بنایا۔ اس کا سینٹرل جیل سے بالکل الگ نظام اور علیحدہ سپرینٹنڈنٹ ہے۔ دونوں جیلوں کا عملہ ایک دوسری جیل میں آ نہیں سکتا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ہائی سیکیورٹی ہونے کی وجہ سے یہاں موبائل اور انٹرنیٹ نہیں چلتے۔ وہ خود بھی اس علاقے سے گزر چکے ہیں اور انہیں اس چیز کا ذاتی مشاہدہ ہے۔

WhatsApp
Get Alert