کوئٹہ میں فارم 47 والوں کا خاتمہ ہوگا، 28 دسمبر کو عوام ایچ ڈی پی کے حق میں فیصلہ دیں گے: عبدالخالق ہزارہ
خواتین کو صنفی برابری دینے والی واحد جماعت ہیں، فضائی آلودگی اور پانی کی قلت سنگین مسائل ہیں: کارنر میٹنگز سے خطاب

کوئٹہ( ڈیلی قدرت کوئٹہ)ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین عبدالخالق ہزارہ، نائب چیئرمین اول مرزاحسین ہزارہ، نائب چیئرمین عزیزاللہ ہزارہ، جنرل سیکرٹری احمدعلی کوہزاد، ڈپٹی سیکرٹری محمدرضا ہزارہ،سیکرٹری اطلاعات قادرعلی نائل، آرگنائزنگ سیکرٹری غلام رضا ہزارہ، سیکرٹری مالیات محمد یونس چنگیزی، خواتین رہنماوں سیما بتول، عاطفہ صادق، آصفہ ضلعی کونسل کے عہدیداروں و نامزد کونسلروں نے چلتن ٹاؤن اور زرغون ٹاون میں مختلف کارنر میٹنگوں اور اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حقیقی سیاسی عوامی جمہوری جماعتیں ہمیشہ عوام کی رائے پر اعتماد رکھتی ہیں اور انھیں یقین ہوتا ہے کہ عوام بھی ان پر اعتماد کرتے ہوئے ہر وقت انھیں اپنے اعتماد سے نوازتی ہیں یہی وجہ ہے کہ سیاسی جماعتیں انتخابات سے فرار کی بجائے انتخابات کو چیلینج سمجھ کر ہمیشہ اسکے لئے تیار رہتی ہیں۔انہوںنے کہا کہ ایچ ڈی پی کوئٹہ کے شہریوں، زرغون اور چلتن ٹاون کے عوام پر پورہ یقین اور اعتماد کرتی ہے کہ لوگ پارٹی کی کارکردگی، سیاسی و جمہوری جدوجہد کی بنیاد پر پارٹی کو بھرپور اکثریتی رائے سے نوازے گی پارٹی کوئٹہ شہر بلکہ بلوچستان کی پہلی سیاسی جماعت کے طور پر خواتین کو عملی طور پر براہ راست انتخابی عمل کا حصہ بناکر انھیں صنفی برابری کا مقام دینے کا اعزاز رکھتی ہے ایچ ڈی پی سمجھتا ہے کہ خواتین کو زندگی کے تمام شعبوں میں وہی مقام دیا جائے جس کا وہ حق دار و مستحق ہے پارٹی خواتین، نوجوانوں، بزرگ و تجربہ کار اراکین تمام اقوام پر مشتمل کارکنوں کے ساتھ ایک بہترین ٹیم کی صورت میں شہر میں امن، محبت اور بھائی چارے کو عملی شکل دینے کی صلاحیت و اہلیت رکھتی ہے۔ رہنماوں نے کہا کہ کوئٹہ شہر بدترین فضائی آلودگی کا سامنا کررہی ہے، بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے پانی کے زیر زمین زخائر تیزی سے کم ہورہی ہے، جبکہ نوجوان نسل کو جدیدتعلیم کی فراہمی کی طرف راغب کرنا بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے پارٹی سمجھتا ہے کہ مختلف سماجی معاملات کے حل کیلئے معاشرے کے مختلف طبقات کو اعتماد میں لیکر انھیں عملی طور پر سماجی تبدیلی و اصلاحات کا حصہ بنانے سے نہ صرف معنی خیز نتائج برآمد ہوسکتے ہیں بلکہ اس طرح معاشرے کے ایک بڑے حصے کی جاندار شرکت سے بڑے سماجی و سیاسی تبدیلیاں عمل میں لائی جاسکتی ہے۰ انھوں نے توقع ظاہر کی کہ عوام 28 دسمبر کو پورے کوئٹہ شہر سے فارم 47 کے حمائتیوں کا خاتمہ کرکے اس شہر کے حقیقی سیاسی جماعت کے نامزد امیدواروں کے حق میں فیصلہ دیں گے۔
